حیدرآباد۔4۔جنوری (اعتماد نیوز)مادیگا رزرویشن پوراٹا سمیتی کی جانب سے
تلنگانہ علاقہ میں ایک نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا۔ چنانچہ اس
جماعت کے بانی مندا کرشنا مادیگا ہیں۔ آج
انہوں نے اپنی پارٹی کے قیام کے
موقع پر کہا کہ سماجی انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے اس جماعت کا قیام عمل میں
لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سماجی انصاف دلانے سے تمام
سیاسی جماعتیں خالی ہیں۔